کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے ڈاکو کو ہلاک کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔
ایسٹ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو سٹیشن سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے شہری کو لوٹنے کی اطلاع ملی تھی، شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا، ابتدائی اطلاع تھی کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس میں شہری زخمی اور ڈاکو ہلاک ہوا۔
ترجمان ایسٹ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے حسب ضابطہ کارروائی کی جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے، موصول ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں ایک شخص کو زخمی ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا، فائرنگ کرنے والا شخص مضروب شہری کا رشتہ دار ہے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، پولیس نے جاوید کو حراست میں لے لیا، ملزم سے پستول بھی برآمد کرلیا۔