کراچی: (ویب ڈیسک) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری 4 روز زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑگیا۔
گلشن معمارسیکٹر وائے 3کا رہائشی وسیم الرحمان نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا، وسیم الرحمان کو شاپنگ سے واپسی پر لوٹنےکی کوشش کی گئی تھی، وسیم پر گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔
ساتھ موجود اہلیہ نے پولیس کی مدد سے وسیم کو اسپتال پہنچایا تھا۔ چاند رات کو زخمی ہونے والا وسیم اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں آج وہ چل بسا۔