کراچی:(دنیا نیوز) ڈیفنس میں دوست نےدوست کو فائرنگ کرکے قتل کرڈالا،ملزم فہد نے مقتول ہمایوں کوگھرکے باہرگاڑی سے اتارکرگولیاں ماریں۔
واقعہ کامقدمہ درخشاں تھانےمیں دوست ہمام جاویدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیاگیاہے۔
مدعی مقدمہ ہمام جاوید کاکہنا تھا چالیس سالہ ہمایوں سی ویوکےقریب اپارٹمنٹ میں دوستوں کیساتھ بیٹھا تھے، ملزم فہد وہاں آیا اوردونوں کا آپس میں جھگڑا ہوا،جس پردوستوں نےبیچ بچاؤکرایا،ہمایوں دوست کے ساتھ گاڑی میں گھرجانے کیلئے نکلا تو ملزم نےگھرتک پیچھا کیا۔
ہمام کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر کے باہرگاڑی سے اتارکر ہمایوں کوگولیاں ماریں، دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے پندرہ سے زائد خول قبضےمیں لے لیے،مقتول کی گاڑی کے پیچھے اور شیشے پرگولیوں کے متعدد نشانات ہیں۔
واضح رہے ہمایوں دو بچوں کا باپ اورماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔