ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کسٹمز اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹمز اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹمز اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹمز انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹمز اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔