خیبرپختونخوا: سرکاری ہسپتالوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ،5ملزم گرفتار

Published On 17 May,2024 12:56 pm

پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرکے فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا ،پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیاگیا۔

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے. 

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں 5 ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ کروڑوں روپے کی ادویات بھی برآمدکی گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ملازم بھی شامل ہیں ، ملزمان ہسپتال سے ادویات چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔