پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا کے اغواء کاروں کا ساتھی گرفتار کر لیا۔
پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پنڈی بھٹیاں کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں کارروائی کی گئی، اس دوران اغواء کاروں کی جانب سے چھپائے گئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا اور موقع سے اغواء میں سہولتکاری کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے اغواء کاروں کے ساتھی عثمان سے تفتیش جاری ہے، دیگر اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔