اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر غیر ملکی خاتون کو لوٹ لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی، 2 ملزمان نے پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔