شکار پور سے 2 افراد اغوا، ورثا نے انڈس ہائی وے بلاک کر دی

Published On 31 May,2024 05:24 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شکار پور: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ رحیم لاڑو سے 2 افراد کو اغوا کر لیا گیا جس پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد زرعی زمین پر چوکیداری کی ڈیوٹی کرتے تھے، ورثا نے ٹائر نذر آتش کرکے انڈس ہائی وے کو بلاک کر کے دھرنا دیدیا۔

روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔