بہاولنگر: (دنیا نیوز) حسین کالونی میں بھائی نے بہن کو وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
ملزم نے قتل کے بعد بہن کی لاش کو کمرے میں بند کر دیا، بدبو پھیلنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتولہ خاتون کی شناخت شیماں بی بی کے نام سے ہوئی ہے، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔