کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں 100 روپے کی شرط جیتنے والا 11 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے افغان بستی کے 11 سالہ شاہ محمد نے گھر کے قریب موجود ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کیلئے 100 روپے کی شرط لگائی، سرکہ پینے کے بعد بچے نے بوتل بھی پی لی، اس کے بعد گھر پہنچا تو الٹیاں شروع کر دیں۔
11 سالہ شاہ محمد کو حالت زیادہ خراب ہونے پر قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے شرط لگانے پر ٹھیلے والے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔