اسلام آباد: (دنیا نیوز) مارگلہ ٹریل پر نوجوان طحٰہ کی ہلاکت کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔
طحٰہ کی والدہ نے مقدمے میں قتل کی دفعہ کے تحت تفتیش کی درخواست بھی دے دی، مقتول کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا دوستوں کے ساتھ گیا ،وہ صحیح سلامت واپس آ گئے اور میرے بیٹے کو وہاں چھوڑ آئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوستوں کو شامل تفتیش کر کے گرفتار کریں، مقدمے میں ہر پہلو سے تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔