مارگلہ ہلز پر دوبارہ آگ لگ گئی، ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف، وزیر اعظم کا نوٹس

Published On 28 May,2024 07:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوبارہ آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز مصروف عمل ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آگ پر جلد قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹریل تھری اور فائیو پر آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹر مہیا کرا دیئے، چھ ایوی ایشن سکواڈرن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے ميں معاونت کر رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق آگ ٹریل 3 اور 5 کے درمیان، قائد اعظم یونيورسٹی کےقریب اور سیدپور میں لگی، گراؤنڈ پر موجود ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہيں ہو سکیں، ترجمان کے مطابق قدرتی عوامل کیساتھ انسانی سرگرمی بھی جنگلات ميں آگ کا سبب بنتی ہے، عوام احتياط کریں۔