مارگلہ پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا: رومینہ خورشید

Published On 27 May,2024 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں 3 مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ بجھانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، کامیابی سے آگ بجھانے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے جنگلی حیات کو بچانے میں کامیابی ہوئی۔

یاد رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر چار گھنٹے قبل آگ لگی تھی، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی تھی۔