43 سال بعد اسلام آباد پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کا رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل

Published On 27 May,2024 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے لئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے 43 سال بعد اسلام آباد پولیس کے 64 شہداء کے اہل خانہ کے لئے رہائش کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کی فیملیز کے لئے مبین کاٹیجز پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 64 شہداء کی فیملیز کے لئے این پی ایف سیگو فارمز، چک سیگو راولپنڈی میں 5 مرلے کے گھر تعمیر ہوں گے۔

محسن نقوی نے پولیس شہداء کی فیملیز میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے، وفاقی وزیرداخلہ بزرگ خاتون کی نشست پر گئے اور الاٹمنٹ لیٹر دیا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، یہ کام شہداء کے اہلخانہ پر احسان نہیں یہ ان کا حق ہے جو واپس کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ کام شہداء کے لہو کے ایک قطرے کا بھی قرض نہیں اتار سکتا۔