اسلام آباد: (دنیا نیوز) مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر لاپتہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق ریسکیو آپریشن 14 گھنٹے جاری رہا، ریسکیو سرگرمیوں میں محکمہ وائلڈ لائف، پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔
وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے علی الصبح ریسکیو آپریشن کے دوران لاش کی شناخت کی، لاش کی شناخت پر مقامی پولیس کو آگاہ کرکے جگہ کی نشاندہی کروائی گئی۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق ٹریل فائیو آج کے روز سیاحوں کیلئے بند ہے۔