اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے وفاقی پولیس کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے 1136 سیٹوں پر مزید بھرتی کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا، آئی جی اسلام آباد نے پولیس میں خالی پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے مراسلہ وزارت داخلہ کو لکھ دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری کے بعد بھرتی کا آغاز کیا جائے گا۔