دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 10 June,2024 07:31 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے علاقے پابڑے والی کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین عدالت گڑھا کے رہائشی تھے، ابتدائی طور پر وقوع پرانی دشمنی لگ رہا ہے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ اگوکی پولیس نے.مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔