فیصل آباد : (ویب ڈیسک ) فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کے گواہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فاروق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں 2013 میں دوہرے قتل کی ایک مقدمہ میں گواہ تھا اور اس نے آج اس مقدمے مِیں گواہی کے لیے عدالت میں پیش ہونا تھا۔
اس سلسلے میں وہ بٹالہ کالونی میں اپنے وکیل سے ملنے کے بعد جب واپس گھر جا رہا تھا تو راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرا ر ہو گئے، پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔