لیہ اور بہاولنگر میں مختلف حادثات کے دوران ماں بیٹا جاں بحق، 10 افراد شدید زخمی

Published On 24 June,2024 02:54 am

لیہ: (دنیا نیوز) لیہ اور بہاولنگر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں مسافر وین کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے جالواہ روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔