لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث مکمل کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر 20 جون کو بحث کا آغاز ہوا تھا، سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 25 اور 26 جون کو بجٹ کے مطالبات زر کی منظوری لی جائے گی۔