پنجاب: ایک دن میں خسرہ کے مزید 220 مشتبہ کیسز رپورٹ

پنجاب: ایک دن میں خسرہ کے مزید 220 مشتبہ کیسز رپورٹ

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں خسرہ کے باعث کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا، رواں سال میں اب تک 14809 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 27، ملتان میں 20، فیصل آباد 23، راولپنڈی 10، شیخوپورہ میں 14 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

خواجہ عمران نذیرکا مزید کہنا تھا کہ ایک دن میں گوجرانولہ میں 9، جھنگ 13، خانیوال8، چنیوٹ میں 8 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔