بیٹے کا علاج کرانے ہسپتال آیا باپ اندھی گولی سے جاں بحق، نوجوان کی لاش برآمد

Published On 25 June,2024 06:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھی گولی لگنے سے شہری جاں بحق جبکہ گھر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں بیٹے کا علاج کرانے کیلئے آنے والا باپ خود نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا، مرنے والے شخص کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی، مقتول کا کمسن بیٹا ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع گھر سے نوجوان لڑکے کی لاش ملی ہے جس کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔