اوکاڑہ : (دنیانیوز) منڈی احمدآباد میں معمولی تنازع پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں کندا میں پیش آیا جہاں معمولی تنازع پر غلام احمد نے ثناء اللہ کو فائرنگ کرکےقتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے لواحقین نے قاتل کو پکڑ لیا اور گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔