لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی۔
اپوزیشن لیڈر ذاتی گاڑی پر پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے تمام سٹاف بھی واپس بلالیا۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کی خوشنودی کیلئے انتقامی رویہ اپنایا، گاڑی اور سٹاف واپس لے کر پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام دشمن اقدامات کی نشاندہی اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، انتقامی کارروائیاں عوام کے مسائل کی نشاندہی سے نہیں روک سکتیں۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی
دوسری جانب ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔
معین ریاض قریشی نے اس حوالے سے بتایا کہ میں ابھی ضروری کام سے اسمبلی گیا سکیورٹی نے اندر جانے کی اجازت نہیں دی، اسمبلی سکیورٹی نے بتایا کہ وائرلیس پر پیغام آیا ہے آپ کے داخلے پر پابندی ہے،میں روکے جانے پر واپس آگیا۔