لاہور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 سالہ بچے پر چوری کے الزام میں دکاندار نے اپنی عدالت لگا لی۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سبزہ زارکی حدود میں پیش آیا جہاں دکان کے مالک یوسف نے چوری کے الزام میں بچے پر تشدد کرتے ہوئےاس کا منہ بھی کالا کردیا۔
دکان مالک نےبچے کو بھرے بازار میں برہنہ کر کےکھڑا کردیا، معصوم بچہ روتا،بلکتا رہا،قریب گزرنے والے شہریوں کو بھی رحم نہ آیا۔
پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سامان لینےنکلا تھا،پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ بچے کو اُسکے والد کے حوالے کر دیا گیا۔