سانگھڑ: ( دنیا نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما و سابق ایم این اے حاجی خدا بخش نظامانی کا داماد فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض حسین اغوا ہو گیا۔
خلیفہ علی غلام نظامانی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ریاض فوجی کو کس نے اغوا کیا ہے، ہم پیر صاحب پگارا کے حکم کے انتظار میں ہیں، ہم کسی شخص کی معرفت نہیں پولیس کی معرفت ریاض حسین کی بازیابی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر ریاض حسین اغوا نہ ہوتا تو کوئی جماعت کا بڑا لیڈر اغوا ہوتا، منصوبہ بندی کے تحت ریاض فوجی کو اغوا کیا گیا ہے، ہم پیر صاحب پگارا کے حکم کے بعد حکمت عملی بنائیں گے۔
حرجماعت کے معززين اور نوجوان بڑی تعداد میں ایم این اے ہاؤس پہنچ گئے، سابق ایم پی اے سعید خان نظامانی، مراد علی نظامانی، دلبر خان نظامانی سمیت دیگر معززين بھی مشاورت میں موجود تھے۔
اس موقع پر وفد کی ایس ایس پی سانگھڑ سے ملاقات نہ ہو سکی، مسلم لیگ فنکشنل کا وفد واپس پہنچ گیا۔