بکری چوری کے الزام پر ملزموں کی گھرمیں گھس کر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Published On 16 July,2024 10:00 pm

ظفر وال: (دنیا نیوز) گاؤں رتیاں خورد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، زخمیوں کو نارووال ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے، فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متاثرہ خاندان نے ملزمان پر بکری چوری کا الزام لگایا ہوا تھا، الزام لگانے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو عورتیں اور ایک نوجوان شامل ہے۔