اے این ایف کی کارروائیاں، 8.8 کلومنشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Published On 18 July,2024 10:47 am

اسلام آباد :(دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 4 کارروائیوں میں 8.8 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور اور قصورمیں کی گئیں، کارروائی میں 5 کلو 235 گرام ہیروئن،3 کلو600گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 55 آئس بھرے کیپسولز بھی برآمد کرلیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔