روجھان: مسلح ڈاکوؤں کا پولیس ٹیم پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

Published On 07 August,2024 10:22 pm

روجھان: (دنیا نیوز) مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

راجن پور کی تحصیل روجھان میں تھانہ سونمیانی کی حدود میں مسلحہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او راجن پور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کو رحیم یار کان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔