بورے والا: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر بورے والا میں غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
افسو ناک واقعہ نواحی گاؤں 457/ای بی میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کی خواہش پر بھائی نے باپ کے ساتھ مل کر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے چہرے اور گلے پر تشدد کے واضح نشانات ہیں ، تھانہ صدر نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردی۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوگا، مقتولہ کو پنچائیت کے ذریعے واپس لایا گیا تھا۔