لاہور: (دنیا نیوز) گجر پورہ کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو تاجر طاہر شیخ سے 70 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تاجر طاہر شیخ منڈی میں خریدے گئے سامان کی رقم ادا کرنے جا رہا تھا، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران تاجر طاہر شیخ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ڈاکوؤں نے جان سے مارنے کے لیے فائرنگ بھی کی جس سے وہ حادثاتی طور پر محفوظ رہے، فائرنگ سے جی ٹی روڈ پر بھی خوف وہراس پھیل گیا۔
پو لیس نے تاجر طاہر شیخ کے ملازمین سے تفتیش شروع کر دی۔ تمام ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔،تاحال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔