اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقع محلہ فرید آباد میں پیش آیا، جانبحق ہونے والے کی شناخت ثقلین جبکہ لڑکی کی شناخت حمیرا کے نام سے ہوئی۔
ثقلین کی بیوی روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی ثقلین اسے منانے آیا تھا ، تلخ کلامی پر ثقلین نے چھری کا وار کر کے بیوی کا گلا کاٹ دیا، بہن کو بچانے کے لئے سالی آگے آئی تو اسے بھی زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان ثقلین نے گھر سے باہر نکل پر خود کا بھی گلا چھری سے کاٹ لیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔