راولپنڈی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی ملزمہ گرفتار

Published On 25 August,2024 09:48 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات سمگل کر کے تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو سپلائی کرتی تھی، تلاشی کے دوران ملزمہ سے 4 کلو 800 گرام چرس اور ایک کلو 200 گرام افیون برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، منشیات کی سپلائی و کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔