راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے نوجوانوں کو بیوی نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان حق نواز کے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھائی نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کی 6 ماہ کی بچی بھی ہے اور بھائی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ بھائی کے کرنٹ سے انتقال کرنے کی اطلاع ملی اور ہمیں شک ہے کہ بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔