پاکپتن: (دنیانیوز) پاکپتن کے گاؤں فتح پور میں پولیس نے 3 خواتین کے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او پاکپتن طارق ولائیت کے مطابق ملزم نے 40 سالہ شریفاں بی بی، بہو 25 سالہ کالو بی بی اور 22 سالہ بیٹی روبینہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، سفاک ملزم تنویر 40 سالہ شریفاں بی بی سے شادی کا خواہش مند تھا اور اسے شادی کے لیے مجبور کر رہا تھا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ شریفاں بی بی کے انکار پر ملزم نے شریفاں بی بی کو اس کی بہو اور بیٹی سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے تفتیش کے بعد گرفتار کیا۔
ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔