خضدار میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد مارے گئے

Published On 04 October,2024 01:26 am

خضدار: (ویب ڈیسک) خضدار میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر خضدار کے علاقے ساسول میں ناکہ بندی کی جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دو موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے، انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد افغانستان سے خضدار پہنچے تھے۔