گوجرنوالہ: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق تاجر اپنے بھائی کے ساتھ جارہا تھا، ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، تاجر کے مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تاجر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تاجر کے زخمی بھائی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی۔