گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعہ گوجرانوالہ جے تھانہ صدر کے علاقہ تلونڈی موسی خان میں پیش آیا، جہاں گھر میں گھس کر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، مقتولین میں 50 سالہ طاہرہ،35 سالہ منزہ اور زخمی میں 60 سالہ رستم شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ یا کچھ اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں ۔