چیچہ وطنی روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Published On 16 October,2024 05:24 pm

کمالیہ:(دنیا نیوز) پبجاب کی تحصیل کمالیہ کے علاقے چیچہ وطنی روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیر رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔