لکی مروت: بس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد مسافر زخمی

Published On 22 October,2024 11:48 am

لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت میں درہ تنگ کے قریب بس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے بنوں آ رہی تھی کہ  درہ تنگ کے قریب ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی، ڈاکوؤں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کوچ کمپنی کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا، کوچ نہ روکنے پر ڈاکؤں نے فائرنگ کردی، آٹھ گولیاں کوچ پر لگی ہیں۔