فیصل آباد: خود کو ایف بی آر افسر ظاہر کرنیوالے3 افراد گرفتار

Published On 23 October,2024 03:02 pm

فیصل آباد: (دنیانیوز) ڈجکوٹ میں خود کو ایف بی آر افسر ظاہر کرنے والے تین افراد پکڑے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان دکانداروں سے تین ماہ سے جرمانے وصول کررہے تھے ، شک پڑنے پر دکانداروں نے ملزمان کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم، سلیمان اور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی، ملزمان خود کو ایف بی آر کا سینیئر افسران ظاہر کرکے دکانداروں سے جرمانے بٹورتے تھے، گرفتار ملزمان سے جعلی چالان بک بھی برآمد کرلی گئی۔