پاکپتن : رشتہ کا تنازع ، بھابھی اوربھتیجے کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 24 October,2024 08:46 am

پاکپتن: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں دوہرے قتل کا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 4 ماہ قبل رشتے کے تنازع پر شادی والے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی ،  ملزم کی فائرنگ سے بھتیجے علی شان اور بھابھی فردوس بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ  بھتیجی علیزہ زخمی ہو گئی تھی۔

پولیس نے دوہرے قتل میں فرار ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔