قصور: (دنیا نیوز) تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لیے۔
تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ایس ایچ او عامر خان کی سربراہی میں کارروائی کی، چھانگا مانگا میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو ارکان کی شناخت شہادت سکنہ کوٹ عبدالمالک اور فریاد سکنہ گلشن راوی لاہور کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی 2 لاکھ روپے کی رقم اور دو پسٹل برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش چھانگا مانگا اور گردونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔