کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
واقعہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں پیش آیا، لڑکی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 16 سالہ عذرا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ورثا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عذرا نفسیاتی مسائل کا شکار تھی اور جس وقت واقعہ پیش آیا وہ گھر پر اکیلی تھی۔
انہوں نے بتایاکہ اہلخانہ گھر آئے تو اس کی گلے میں دوپٹے سے پھندا لگی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی جس نے چارپائی پر بالٹی رکھ کر خود کو پھندا لگایا تھا، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔