اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

Published On 12 December,2024 09:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، راولپنڈی، قلعہ سیف اللہ اور گجرات میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 67 کلو 500 گرام ہیروئن، 9.080 کلو گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ 45 نشہ آور گولیاں، 25 ایل ایس ڈی سٹیکرز اور 23 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔