شکارپور:(دنیا نیوز) ڈاکوؤں کے دو گروہوں کے درمیان دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل خانپورکچے کے علاقے کوٹ شاہو تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں کے دو گروہوں میں فائرنگکا شدید تبادلہ ہوا، فاٸرنگ کے نتیجےمیں بدنام زمانہ ڈاکو نور حسن بڈانی، اللہ ورایو بڈانی اور سبحان تیغانی جاں بحق ہوگٸے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی پر ہوئی، ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو اغوا براٸے تاوان، قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
واضح رہے ہلاک ڈاکو نور حسن بڈانی پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔