بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں کے آئی فون برآمد

Published On 28 December,2024 03:12 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔

کسٹم حکام کے مطابق شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 37 آئی فون برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے، مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا رکھے تھے جو تلاشی کے دوران برآمد کئے گئے۔

کسٹم حکام کے مطابق فون ضبط کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔