پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے صدیوں پرانی فصیل شہر کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے آرکیالوجی انٹیلکوٹی ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سرکی دروازے کے مقام پر تاریخی فصیل شہر کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے فصیل کو توڑ کر دکانیں تعمیر کیں، محکمہ آرکیالوجی نے فصیل کو محفوظ بنانے کے لئے 2016 میں قانون سازی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے تحت تاریخی فصیل کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے ، فصیلِ شہر کے 16 دروازے ہیں جو مختلف شہروں کے نام پر رکھے گئے تھے، فصیل شہر کے اندر تین اہم مقامات قلعہ بالا حصار، تحصیل اور گورگٹھڑی واقع ہے۔