خانیوال میں ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 6 کروڑ لوٹ لئے

Published On 28 December,2024 03:18 am

خانیوال: (ویب ڈیسک) خانیوال میں ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے۔

جہانیاں میں بائی پاس چوک پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات بائی پاس چوک پر رونما ہوئی جہاں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاری کی کار روکی اور اسلحہ کے زور پر کار میں رکھے گئے ساڑھے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر زین سٹی کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔