رائیونڈ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زیرحراست ڈاکو مارے گئے

Published On 28 December,2024 03:56 am

لاہور: (دنیانیوز) رائیونڈ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیرحراست ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس ریکوری کے لئے ڈاکوؤں کو قریبی گاؤں لے جارہی تھی، ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ملزم موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے مزیدبتایا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزم موقع پر سے فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں میں اسد اور صفی اللہ شامل ہیں، ملزموں کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔